سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) لڑکے کے باپ نے لڑکی کی ماں کے ساتھ شادی کی تھی……

  • 9649
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2523

سوال

(194) لڑکے کے باپ نے لڑکی کی ماں کے ساتھ شادی کی تھی……

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مرد نے ایک عورت سے شادی کی اور پھر اس عورت نے ایک اور مرد سے شادی کی جس سے اس کی ایک بیٹی پیدا ہوئی ، پھر اس کی ماں فوت ہو گئی اور یہ بیٹی زندہ ہے، پھر پہلے مرد نے جس نے اس بیٹی کی ماں سے شادی کی تھی ایک دوسری عورت سے شادی کی اور اس سے اس کا ایک بیٹا پیدا ہو، اس بیٹے نے اس لڑکی، … یعنی اس لڑکی سے جس کی ماں سے اس کے والد نے شادی کی تھی…… سے منگنی کی ہے تو اس شادی کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ لڑکے کے لئے مذکورہ لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے خواہ اس کے باپ نے اس کی ماں سے شادی کی تھی کیونکہ محرمات نکاح کا ذکر کرنے کے بعد اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿وَأُحِلَّ لَكُم ما وَر‌اءَ ذ‌ٰلِكُم...٢٤﴾... سورة النساء

’’اور ان (محرمات) کے سوا اور عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں۔‘‘

اور مذکورہ لڑکی ان محرمات میں شامل نہیں ہے جن کا قرآن و سنت میں ذکر ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 162

محدث فتویٰ

تبصرے