السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری بہن ایک شخص کی بیوی ہے جبکہ اس کی ایک بیوی اورر بھی ہے اور ان میں سے ہر ایک نے دوسری کے بچوں کو دودھ بھی پلایا ہے اور اس پہلی بیوی کی کچھ بڑی بیٹیاں بھی ہیں، جنہوں نے میری بہن کا دودھ نہیں پیا تو کیا ان میں سے کسی ایک سے میرے لئے شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر امر واقعی اسی طرح ہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے تو آپ کے لئے اپنی بہن کی سوکن کی ان بیٹیوں میں سے کسی ایک سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جن کو آپ کی بہن نے دودھ نہ پلایا ہو بشرطیکہ آپ کے اور ان کے مابین قرابت اور رضاعت کا کوئی اور ایسا تعلق بھی نہ ہو جو موجب حرمت ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب