السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب میں کسی لڑکی سے منگنی کرنے جائوں تو اس سے کس طرح بات کروں تاکہ اس کا عقیدہ ، تقویٰ، خلق اور ادب معلوم کر سکوں؟ کیا اس کے ساتھ بیٹھنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
منگنی کرنے والا خلوت کے بغیر منگیتر کو دیکھ سکتا ہے کیونکہ رسول اللہﷺ سے اس کی اجازت ثابت ہے، شادی کی مصلحت سے متعلق ضروری باتوں کے بارے میں وہ منگیتر اور اس کے وارثوں سے معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب