سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا دیوبندیوں کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے

  • 9616
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1921

سوال

کیا دیوبندیوں کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دیوبندیوں کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بات دیوبندی یا اہل حدیث کی نہیں ہے ،بلکہ ہر شخص کے اپنے ذاتی عقائد کو دیکھ کر حکم لگایا جاتا ہے، چنانچہ کافر یا مشرک امام کی اقتداء میں نماز درست نہیں ہے ،خواہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث ہی کیوں نہ کہلاتا ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿وَبَاطِلٌ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾ ’’جو وہ عمل کرتے ہیں وہ باطل ہیں‘‘اسی طرح ہر وہ شخص جو بدعت مکفرہ کا مرتکب ہو اس کے پیچھے بھی نماز نہیں ہوتی۔لیکن بدعت غیر مکفرہ کے مرتکب اور فاسق و فاجر امام کے پیچھے راجح موقف کے مطابق نماز ہو جاتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے