سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سیدنا ابو بکر کا قبر نبوی کے پاس اجازت مانگنے والی روایت کی تحقیق

  • 9610
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2594

سوال

سیدنا ابو بکر کا قبر نبوی کے پاس اجازت مانگنے والی روایت کی تحقیق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ روایت ٹھیک ہےکہ سیدنا ابوبکررضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے پہلے کہا تھا کہ میری میت کو نبی کے حجرے کے پاس جا کر رکھ دینا اور اجازت طلب کرنا اگر دروازہ کھل جائے تو مجھے اندر دفن کر دینا اگر اجازت نہ ملے تو عام مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔چنانچہ جب آپ کا جنازہ رکھا گیا تو اندر سے آواز آئی کہ دوست کو دوست کے باس آنے دیا جائے۔(تفسیرِکبیر:جلد٥،ص٦٨٥، خصائلِ کبریٰ:ج٢،ص٢٨٢۔)؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تفسیر کبیر میں اس طرح کی کوئی روایت موجود نہیں ہے،وہاں جو روایات موجود ہیں وہ اس سے مختلف ہیں مثلا:

وَلَمَّا تُوُفِّيَ رِضْوَانُ اللَّه عَلَيْهِ دَفَنُوهُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّه صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا ذَاكَ إِلَّا أَنَّ اللَّه تَعَالَى رَفَعَ الْوَاسِطَةَ بَيْنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ،۔ تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير (10/ 135
وَلَمَّا تُوُفِّيَ دُفِنَ بِجَنْبِهِ، فَكَانَ ثَانِيَ اثْنَيْنِ هُنَاكَ أَيْضًا تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير (16/ 51)

ان دونوں مقامات پرابوبکررضی اللہ عنہ کے فضائل میں تفصیلی بحث موجود ہے لیکن یہاں پر مذکورہ روایت نہیں ہے۔

ممکن ہےِآپ کی مراد یہ بات ہو :

«أَمَّا الْآثَارُ» فَلْنَبْدَأْ بِمَا نُقِلَ أَنَّهُ ظَهَرَ عَنِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ مِنَ الْكَرَامَاتِ ثُمَّ بِمَا ظَهَرَ عَنْ سَائِرِ الصَّحَابَةِ، أَمَّا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَمِنْ كَرَامَاتِهِ أَنَّهُ لَمَّا حُمِلَتْ جِنَازَتُهُ إِلَى بَابِ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنُودِيَ السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا أَبُو بَكْرٍ بِالْبَابِ فَإِذَا الْبَابُ قَدِ انْفَتَحَ وَإِذَا بِهَاتِفٍ يَهْتِفُ مِنَ الْقَبْرِ أَدْخِلُوا الْحَبِيبَ إِلَى الْحَبِيبِ تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير (21/ 433)

عرض ہے کہ یہ اثر یا کرامت بے سند ہے ، امام رازی نے اس کا کوئی حوالہ نہیں دیا لہذا غیرمسموع ہے۔

نیزاس میں وصیت ابوبکررضی اللہ عنہ کا تذکرہ بھی نہیں ہے ۔

الغرض یہ کہ تفسیر رازی میں مذکورہ بات مکمل ہمین نہیں مل سکی بعض دوسری کتب میں یہ روایت ملتی ہے اس کی حقیقت آگے ملاحظہ ہو:

اس معنی کی ایک روایت تاریخ دمشق لابن عساکر (30/ 436)میں موجود ہے ،مگر وہ بھی موضوع اور من گھڑت ہے،کیونکہ اس اس کی سند میں موجود ابو طاہر المقدسی نامی شخص کذاب ہے ۔مزید تفصیل کے لئے درج ذیل لنک پرکلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے