سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) خط و کتابت یا ٹیلی فون کے ذریعے شادی

  • 9599
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1700

سوال

(159) خط و کتابت یا ٹیلی فون کے ذریعے شادی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ٹیلی فون یا خط و کتاب کے ذریعے شادی ہو جاتی ہے؟ یعنی مثلاً  اگر کوئی باپ اپنی بیٹی کی ٹیلی فون پر یا خط و کتاب کے ذریعے شادی کر دے تو وہ ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ٹیلی فون یا خط و کتابت کے ذریعے شادی نہیں ہوگی بلکہ شادی کے لئے شوہر، ولی اور گواہوں کی موجودگی ضروری ہے اور یہ موجودگی ٹیلی فون یا خط و کتاب کی صوررت میں چونکہ موجود نہیں ہوتی ہاں البتہ خط و کتابت سے اس صورت میں ممکن ہے کہ جب نکاح کرنے والا کسی دوسرے ملک میں ہو تو وہ کسی کو اپنا وکیل مقرر کر دے جو اس کی طرف سے نکاح کو قبول کر لے اور اس حالت میں یہ ضروری ہو گا کہ وکالت نامہ شرعی طور پر قابل اعتماد اور ثابت شدہ ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 134

محدث فتویٰ

تبصرے