سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) خاوند پر نفقہ واجب ہے

  • 9595
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1552

سوال

(155) خاوند پر نفقہ واجب ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر بیوی ملازم ہو اور اس کی تنخواہ بھی اچھی ہو تو کیا پھر بھی اس کے خاوند پر اس کا نفقہ واجب ہے اور اگر خاوند کی تنخواہ کم ہو تو پھر کیا صوررت ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خاوند پر بیوی کا خرچہ واجب ہے خواہ اس کی تنخواہ بہت اچھی ہو اور خاوند کی تنخواہ کم ہو کیونکہ نفقہ تو درحقیقت خاوند کا بیوی سے استفادہ کرنے کا معاوضہ ہے ہاں البتہ اگر عورت اپنی خوش دلی سے اپنے شوہر سے درگزر کرے اور اس سے خرچہ نہ لے تو اسے اس کا اختیار ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 131

محدث فتویٰ

تبصرے