السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پوشیدہ عادت کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پوشیدہ عادت یعنی مشت زنی حرام ہے، ہر مسلمان پر واجب ہے کہ اس سے اجتناب کرے کیونکہ یہ عادت حسب ذیل ارشاد باری تعالیٰ کے خلاف ہے:
﴿وَالَّذينَ هُم لِفُروجِهِم حـٰفِظونَ ﴿٥﴾ إِلّا عَلىٰ أَزوٰجِهِم أَو ما مَلَكَت أَيمـٰنُهُم فَإِنَّهُم غَيرُ مَلومينَ ﴿٦﴾ فَمَنِ ابتَغىٰ وَراءَ ذٰلِكَ فَأُولـٰئِكَ هُمُ العادونَ ﴿٧﴾... سورة المؤمنون
’’اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیویوں سے یا لونڈیوں سے جو ان کی ملکیت ہوتی ہیں، یقیناً(ان سے مباشرت کرنے سے) انہیں ملامت نہیں اور جو ان کے سوا اور ڈھونڈیں وہ (اللہ کی مقرر کی ہوئی) حد سے نکل جانے والے ہیں۔‘‘
یہ پوشیدہ عادت اس لئے بھی حرام ہے کہ اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب