سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(140) مخلوط اداروں میں تدریس

  • 9580
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2031

سوال

(140) مخلوط اداروں میں تدریس

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا وہ استاد جو کسی ایسے ادارے میں پڑھائے جہاں مخلوط تعلیم ہو یا وہ صرف لڑکیوں کو پڑھائے مگر وہ بالغ ہوں تو کیا وہ ان کی طرف دیکھنے کی وجہ سے گناہ گار ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد کے لئے یہ واجب ہے کہ وہ عورتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی نگاہ نیچی کر لے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿قُل لِلمُؤمِنينَ يَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌هِم وَيَحفَظوا فُر‌وجَهُم ۚ ذ‌ٰلِكَ أَزكىٰ لَهُم ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبيرٌ‌ بِما يَصنَعونَ ﴿٣٠﴾... سورة النور

’’ مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے (اور) جو کام یہ کرتے ہیں اللہ ان سے خبردار ہے۔‘‘

امام مسلم، ابو دائود ؒ اور کئی آئمہ نے جریربن عبداللہؓ سے روایت کیا ہے:

((سألت رسول الله ﷺ ، عن نظرة الفجاة فقال : اصرف بصرك )) (صحيح مسلم)

’’میں نے رسول اللہﷺ سے اچانک نظر پڑنے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا،’’اپنی نظر کو ہٹا لو۔‘‘

مردوں اور عورتوں کی مخلوط تعلیم جائز نہیں ہے کیونکہ یہ ان میں فحاشی پھیلانے کا ایک ذریعہ ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 119

محدث فتویٰ

تبصرے