السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں بیرون ملک ایک ایسی یونیورسٹی میں پڑھتا ہوں جس میں مخلوط نظام تعلیم ہے کیا اس یونیورسٹی میں میرا پڑھنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہم ہر اس مسلمان کو نصیحت کرتے ہیں جو اپنی نجات چاہتا ہو کہ وہ شر اور فتنے کے اسباب سے دور رہے اور کوئی شک نہیں کہ دوشیزائوں کے ساتھ سکولوں میں اختلاط ، فساد کے واقعے ہونا اور زنا کے پھیلنے کا سبب ہے اور اگر کوئی شخص اپنی حفاظت کرنا چاہے تو اسے ضرور مشکل کا کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن جب کوئی شخص اس فتنے میں مبتلا ہو جائے تو اسے طاقت کے مطابق عورتوں سے دور رہنا چاہیے شرمگاہ کی حفاظت، نگاہ نیچی اور اپنا تحفظ کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب