سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(104) مختلف ذرائع ابلاغ میں عورتوں کی طرف دیکھنا

  • 9544
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1362

سوال

(104) مختلف ذرائع ابلاغ میں عورتوں کی طرف دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردوں کا ان اداکار یا گلوکار عورتوں کے چہروں اور جسموں کی طرف دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یا سینما یا ویڈیو پر نظر آتی ہیں یا کاغذ پر طبع ہوتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان تصویروں کو دیکھنا حرام ہے کیونکہ یہ فتنے میں مبتلا کرتی ہیں اور سورۃ نور کی حسب ذیل آیت کریمہ:

﴿قُل لِلمُؤمِنينَ يَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌هِم وَيَحفَظوا فُر‌وجَهُم ۚ ذ‌ٰلِكَ أَزكىٰ لَهُم ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبيرٌ‌ بِما يَصنَعونَ ﴿٣٠﴾... سورة النور

’’ اے نبیﷺ! مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور (اور) جو یہ کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے خبردار ہے۔‘‘

میں جو حکم بیان کیا گیا ہے یہ عام ہے اور خواتین کی تصویروں کے لئے بھی خواہ وہ تصویریں کاغذ پر ہوں یا ٹیلی ویژن وغیرہ کی سکرین پر۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : ج 3  صفحہ 87

محدث فتویٰ

تبصرے