سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(100) رسائل و جرائد میں عورتوں کی تصویریں دیکھنا

  • 9540
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1580

سوال

(100) رسائل و جرائد میں عورتوں کی تصویریں دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی مسلمان کے لئے مجلاّت میں شائع ہونے والی عورتوں کی تصویریں دیکھنا جائز ہے؟ کیا عورتوں کو براہ راست دیکھنے  یا رسالوں ، اخبارات میں ان تصویریں دیکھنے کی حرمت ایک جیسی ہے؟ رہنمائی فرمائیں!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلا شبہ بے پردہ عورتوں کو دیکھنا ان امور میں سے ہے جو فتنے کا سبب بنتے اور فحاشی کی دعوت دیتے ہیں، اس وجہ سے اللہ تعالیٰ  نے عورتوں کو پردے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا ہے:

﴿وَليَضرِ‌بنَ بِخُمُرِ‌هِنَّ عَلىٰ جُيوبِهِنَّ...٣١﴾... سورة النور

’’ اور اپنے سینوں پر اور اپنی اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں۔‘‘

بلا شبہ عریاں اور نیم عریاں تصویریں دیکھنا  فتنے کا باعث ہے لہٰذا ہر اسی تصویر دیکھنا حرام ہے جو فتنے فساد کا سبب بنے خواہ وہ فلم، اخبارات، رسائل یا کسی اور بھی جگہ ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج 3ص85 

محدث فتویٰ

تبصرے