السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اخبارات و مجلاّت میں عورتوں کی تصویروں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمان کے لئے عورتوں کے چہروں یا پردہ کے مقامات کو مجلاّت یا کسی اور جگہ دیکھنا جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ اسباب فتنہ میں سے ہے ، لہٰذا ضروری ہے کہ ان تصویروں کو دیکھ کر نظر کو جھکا لیا جائے، تاکہ ان شرعی دلائل کے عموم پر عمل ہو سکے، جن میں ان کی ممانعت ہے اور فتنے سے بھی محفوظ رہا جا سکے، نیز راستوں پر یا جہاں بھی عورتیں نظر آئیں، انہیں دیکھ کر نظر جھکا لینا واجب ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب