السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی مرد کے لئے کسی اجنبی عورت کی طرف اچانک نظر سے بڑھ کر دیکھنا جائز ہے؟ کیا علم حاصل کرنے کی دلیل کی بنیاد پر مرد طلبہ کو علم کے لئے ایسی عورت کے لیکچر میں حاضری جائز ہے جس نے بنائو سنگھار کر رکھا ہو یا بہت چست لباس پہن رکھا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اچانک نظر سے زیادہ دیکھنا جائز نہیں ہے الاّ یہ کہ کسی ناگزیر ضرورت کا تقاضا ہو مثلاً غرق ہونے یا آگ میں جلنے یا دیوار کے نیچے دب کر مرنے سے بچانا مقصود ہو یا طبی معائنہ یا بیماری کا علاج مقصود ہو، بشرطیکہ ان امور سے عہدہ برآ ہونے کے لئے عورتیں موجود نہ ہوں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب