سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) مسائل وراثت

  • 9523
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1048

سوال

(83) مسائل وراثت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص فوت ہوا، اس کے وارثوں میں دو بیٹے ، دو بیٹیاں ، ایک بیوی ، حقیقی بھائی اور ایک حقیقی بہن ہیں تو ان میں سے ہر ایک کا وراثت میں کیا حصہ ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فوت شدہ شخص کے مال میں سے سب سے پہلے قرض ادا کیا جائے گا بشرطیکہ اس کے ذمہ قرض ہو، پھر اس کی شرعی وصیت پر عمل کیا جائے گا اگر اس نے وصیت کی ہو اس کے بعد باقی مال وارثوں میں تقسیم ہو گا، مسئلہ وراثت آٹھ سے اور اس کی تصحیح اڑتالیس سے ہو گی، بیوی کو آٹھواں حصہ یعنی اڑتالیس میں سے چھ حصے ملیں گے، ہر بیٹے کو چودہ حصے اور ہر بیٹی کو سات حصے ملیں گے اور بہن اور بھائی کو کچھ نہیں ملے گا کہ یہ میت کے بیٹوں کی وجہ سے محروم ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص72

محدث فتویٰ

تبصرے