سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) کسی نامعلوم آدمی کی ایک قدیم قبر

  • 9468
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1109

سوال

(27) کسی نامعلوم آدمی کی ایک قدیم قبر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری زمین کے ایک طرف کسی نامعلوم آدمی کی ایک قبر ہے ، میرے ساتھ قاضی شہر اور تین دیگر معمر لوگوں نے اس کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ قبر میری زمین کے جنوب مشرقی جانب ہے اور یہ بہت قدیم ہے، جس سمت قبر ہے ، اس کے بارے میں یہ معلوم نہیں کہ یہ قبرستان ہے جبکہ میری زمین کے جنوبی طرف قبرستان ہے اور اب گاڑیوں کی کثرت کی وجہ سے اس میں دفن کیا جانا موقوف ہو چکا ہے اب لوگ اس کے ارد گرد دفن کرنے لگے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقع اسی طرح ہے جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے کہ یہ کسی نامعلوم آدمی کی قدیم قبر ہے اور قاضی کے ساتھ جانیوالے معمر آدمیوں کو بھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس میں مدفون آدمی کب دفن کیا گیا تھا اور اس قبر کے جنوبی طرف قبرستان ہے اور اب گاڑیوں کی کثرت کی وجہ سے اس میں دفن کیا جانا بند کردیا گیا ہے تو اس قبر کی زمین کی نشاندہی کر کے اسے اس زمین سے نکال دیا جائے جو سائل کے بقول اس کی ملکیت ہے کیونکہ اصل میں زمین بے آباد ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس میں موجود قبر بنائی گئی خصوصاً جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے کہ اس کے قریب عام قبرستان بھی ہے اور اگر زمین کی جنوبی جانب واقع قبرستان کے حدود کا چاردیواری کے ساتھ تعین نہیں کیا گیا تو محترم قاضی صاحب کو چاہیے کہ اس کے حدود کا تعین کریں اور متعلقہ محکمہ کے سامنے اس کی چاردیواری بنانے کا مسئلہ پیش کریں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص39

محدث فتویٰ

تبصرے