سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(26) قبریں اپنے مدفون لوگوں کے لئے وقف ہیں

  • 9467
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1035

سوال

(26) قبریں اپنے مدفون لوگوں کے لئے وقف ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے پاس ایک زرعی قطعۂ زمین ہے، جس کے مشرق کی طرف بھی ایک قطعۂ زمین ہے جو میری زمین کی حد کے ساتھ ہے، مغرب کی طرف میری زمین ہے، مشرق کی طرف راستہ ہے، جنوب اور شمال کی طرف کی زمین کسی اور کی ملکیت ہے میں نے زمین کی اصلاح کا ارادہ کیا اور جب میں بنیادوں تک پہنچا تو کئی پرانی قبریں پائی گئیں ، جن میں صرف ہڈیاں ہی تھیں، مجھے اس زمین کی ضرورت ہے ، امید ہے فتویٰ دے کر رہنمائی فرمائیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی بات سے واضح ہوا ہے کہ جس زمین کے متعلق آپ نے پوچھا ہے وہ قبرستان ہے اور آپ کی زمین اس کی مغربی حد پر ہے جبکہ یہ آپ کی زمین ہے اور کھدائی پر جب آپ کو وہاں سے قبریں اور قبروں میں ہڈیاں نظر آئی ہیں جیسا کہ آپ نے خود اعتراف کیا ہے تو یہ زمین آپ کی ملکیت نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے لئے وقف ہے جو یہاں مدفون ہیں لہٰذا آپ کے لئے اور آپ کے علاوہ کسی دوسرے کے لئے یہ حلال نہیں کہ اسے ملکیت میں لیا جائے یا رہائش، زراعت ، عمارت یا اس پر خیمہ وغیرہ لگانے کے لئے استعمال کیا جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص39

محدث فتویٰ

تبصرے