السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت نے حرم مکی میں سونے کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا پایا تو اسے اٹھا لیا اور اپنے سونے کے ساتھ ملا کر فروخت کر دیا اور اب وہ اس پر نادم ہے تو وہ کیا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس عورت کو چاہیے کہ مذکور سونے کی نشانی وغیرہ بنا کر اس کی قیممت محکمہ(Court) کو دے دے۔ شاید اس کی مالکہ لقطہ کی محافظ کمیٹی کے پاس آ کر اس کے بارے میں پوچھے اور اگر اس کی مالکہ کی طرف سے نیت کر کے صدقہ کر دے ، نیز توبہ و استغفار کرے۔
امید ہے کہ انشاء اللہ یہ کافی ہو گا اورر اگر ابھی زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو تو پھر اس کی قیمت محکمہ کو دے دے اور محکمہ وہ قیمت لقطہ کی حفاظت پر مامور کمیٹی کے سپرد کر دے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب