سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سجدہ کرتے وقت پہلے گھٹنے زمین پر رکھے جائیں یا ہاتھ؟

  • 9447
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 888

سوال

سجدہ کرتے وقت پہلے گھٹنے زمین پر رکھے جائیں یا ہاتھ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا سوال یہ ہے کہ جن علماء نے سجدہ میں جاتے وقت پہلے گٹھنے رکھنے کو راجح قرار دیا ہے انہوں نےاس حدیث کا جواب کیا دیا ہے جو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی جانب منسوب ہے کہ وہ گٹھنے سے پہلے ہاتھ زمین پر رکھتے تھے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل علم نے متعدد احادیث اور آثار سے اس کا جواب دیا ہے ،لیکن درست بات یہی ہے کہ جواب میں پیش کئے گئے تمام دلائل کمزور اور ضعیف ہیں اور راجح بات یہی ہے کہ سجدہ میں جاتے وقت پہلے ہاتھ رکھنے چاہئیں۔تفصیل کےلیے فتوی نمبر (1078) پر کلک کریں۔

نیز اس مضمون کا  مطالعہ کرنے کےلیے کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے