سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فیکٹری مصنوعات اور سروسز انڈسٹری کی زکوۃ

  • 9382
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1324

سوال

فیکٹری مصنوعات اور سروسز انڈسٹری کی زکوۃ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جدید صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فیکٹری میں تیار شدہ مال کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہے ، اسی طرح جو مال تیاری کے مختلف مراحل میں ہے یا خام مال کی شکل میں ہے اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہے ، البتہ فیکٹری کی مشینری ، بلڈنگ، گاڑیوں وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں ہے۔

سروس انڈسٹری میں چونکہ اثاثے نہیں ہوتے ہیں بلکہ لوگوں کو خدمات مہیا کر کے رقم حاصل کی جاتی ہے (جو ایک طرح سے مزدوری ہی ہوتی ہے)لہذا اس میں حاصل شدہ سرمائے پر زکوۃ ہو گی جو نصاب کے پورا ہونے اورسال گزرنے پر ادا کی جائے گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے