سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیوی کا بوسہ لینے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

  • 9373
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1966

سوال

بیوی کا بوسہ لینے سے وضو ٹوٹنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا وضو کے دوران اپنی بیوی کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹون میں لے کر پیار کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کا مجردبوسہ وغیرہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب تک مذی کا اخراج نہ ہو۔

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں:

أن النبی! قبّل بعض نسائہ ثم خرج إلی الصلاة ولم یتوضأ (صحیح ترمذی:۷۵)

’’نبیؐ نے اپنی بیویوں میں سے کسی کا بوسہ لیا پھرنماز کے لئے چلے گئے اور وضو نہیں کیا۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے