جب کوئی انسان ایک چیز پوری کر کے بیچ دے اور خریدار کو معلوم ہو کہ یہمسرقہ مال ہے تو کیا اسے گناہ ہو گا؟
جس شخص کو یہ معلوم ہو کہ فروخت کیا جانے والا مال مسروقہ (چرایا ہوا) ہے تو اس کے لیے اسے خریدنا حرام ہے اور واجب یہ ہے کہ چوری کا مال بیچنے والے کو منع کرے اور اسے نصیحت کرے کہ یہ مال اس کے اصل مالک کو لوٹا دو اور اگر محض نصیحت سے کام نہ بنے تو حکمرانوں سے اس کے لیے مدد لی جائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب