ویڈیو کیسٹوں کی تجارت کے بارے میں کیا حکم ہے جس میں کم سے کم جو برائی ہے وہ یہ کہ عورتیں بے پردہ دکھائی جاتی ہیں اور عشق و محبت کے قصوں کو فلمایا جاتا ہے۔ کیا ان کا کاروبار کرنے والے تاجر کا مال حرام ہے؟ ایسے تاجر کے لیے کیا واجب ہے؟ وہ ان کیسٹوں اور دیگر سامان سے کس طرح نجات حاصل کرے؟ جزاکم اللہ خیرا
ان کیسٹوں کی خریدو فروخت اور ان کو دیکھنا اور سننا حرام ہے کیونکہ یہ فتنہ و فساد کی دعوت دیتی ہیں، لہذا واجب ہے کہ انہیں ضائع کر دیا جائے اور ان کا کاروبار کرنے والوں کو روک دیا جائے تاکہ فتنہ و فساد کا خاتمہ ہو اور مسلمانوں کو اسباب فتنہ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب