سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) کیا رفع الیدین بھول جانے پر سجدہ سہو ہوگا ؟

  • 932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1913

سوال

(70) کیا رفع الیدین بھول جانے پر سجدہ سہو ہوگا ؟

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں قرآن و صحیح حدیث اس شخص کے بارے میں جو عند الرکوع رفع یدین بھول جائے۔ اسکی تلافی سجدہ سہو سے ہوگی یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رفع الیدین بھول جانے پر سجدہ سہو نہیں ہوگا۔ علمائے کرام نے نماز کی سنتوں کی دو قسمیں بیان فرمائی ہیں۔

1۔ سنتوں کی پہلی قسم وہ ہے جن کے بھول جانے پر سجدہ سہو لازمی ہے، جیسے پہلا تشہد۔

2۔ سنتوں کی دوسری قسم وہ ہے جن کے بھول جانے پر سجدہ سہو نہیں کیا جائے گا، جیسا کہ تعوذ، دعائے استفتاح اور رفع الیدین وغیرہ۔

لہٰذا رفع الیدین بھول جانے پر سجدہ سہو نہیں کیا جائے گا۔ والله أعلم.

وباللہ التوفیق

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

تبصرے