سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کچھ قیمت ادا کر کے سونا رکھوا دینا

  • 9314
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 988

سوال

کچھ قیمت ادا کر کے سونا رکھوا دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سونا محفوظ رکھوا دینے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یعنی خریدار کچھ قیمت ادا کر کے تاجر سے کہے کہ یہ سونا میرے لیے رکھ دو میں مکمل قیمت ادا کر کے اسے لے لوں گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز نہیں کیونکہ جب وہ اسے بیچے تو بیع کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس کی ملکیت کو بائع سے مشتری کی طرف منتقل کر دے اور یہ حرام ہے، ناجائز ہے کیونکہ اس کے لیے ضرروی ہے کہ وہ اس کی مکمل قیمت اپنے قبضہ میں لے اور پھر اس کے بعد مشتری چاہیے تو اسی کے پاس رہنے دے اور اگر چاہے تو لے جائے ہاں البتہ اگر وہ بائع سے اس کا بھاؤ معلوم کر لے اور بیع نہ کرے بلکہ جا کر باقی قیمت بھی لے آئے اور پھر عقد بیع مکمل کر کے اسے اپنے قبضہ میں لے لے تو یہ جائز ہے کیونکہ عقد بیع قیمت حاضر کرنے کے بعد ہوا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے