سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شیطانی وسواس اور قیامت کے دن ان مواخذہ

  • 93
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2376

سوال

شیطانی وسواس اور قیامت کے دن ان مواخذہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض اوقات شیطان انسان کے دل میں شرکیہ اور کفریہ خیال ڈالتا ہے ۔تو فورا ہی جھٹک دیتا ہوں اور توحید کے کلمات زبان سے ادا کرتا ہوں۔الحمدللہ۔کیا ان وساوس کا دل میں آنے کا بھی قیامت کے روز مواخذہ ہو گا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں ان کا مؤاخذہ نہیں ہو گا کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

«عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :« إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِي عَنْ أُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ بِهِ صُدُورُهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَكَلَّم » .رواه البخاري ( 2391 ) ومسلم (127) .

اللہ تعالی نے میری امت کے سینے میں پیدا ہونے والے وساوس سے درگزر فرما دیا ہے جب تک کہ وہ ان پر عمل نہ کر لے یا ان کو زبان پر نہ لے آئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے