ایک شخص نے مجھ سے سونا خریدا، اس کی قیمت بھی ادا کر دی اور پھر کچھ مدت کے بعد آیا اور اس نے مطالبہ کیا کہ میں سونا واپس لے کر اس کی قیمت اسے لوٹا دوں تو کیا یہ جائز ہے یا یہ ضرروی ہے کہ میں اس سے بازار کے موجودہ ریٹ کے مطابق خریدوں؟
اگر امر واقع اسی طرح ہے جس طرح آپ نے ذکر کیا ہے تو یہ جائز ہے کہ بیع کو توڑ دیا اور فسخ کر دیا جائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب