کیا قربانی کرنے والے کے لیے یہ جائز ہے کہ کسی کافر کو قربانی کا گوشت تحفہ میں دے؟
مستحب یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کر لیے جائیں (1)قربانی کرنے والے کے لیے (2) دوست و احباب کے لیے اور (3) مسکینوں کے لیے،فقر،قرابت،پڑوس یا تالیف قلب کے لیے کافر کو بھی قربانی کا گوشت دینا جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب