سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

زیارت مدینہ کا عمرہ سے تعلق

  • 9218
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1425

سوال

زیارت مدینہ کا عمرہ سے تعلق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ماہ رمضان میں عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ میں گیا لیکن مکہ میں ایک دن کے قیام کے بعد ہی بیمار ہو گیا جس کی وجہ سے عمرہ کے شعائر کو مکمل نہ کر سکا یعنی میں نے کعبہ شریف کے گرد سات چکر لگا کر طواف تو کر لیا اور صفا و مروہ کی سعی بھی کر لی لیکن اس بیماری کی وجہ سے حرم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ نہ جا سکا اور اپنے شہر میں واپس لوٹ آیا، سوال یہ ہے کہ کیا میرا یہ عمرہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب طواف اور سعی کر لی جائے اور بال کٹوا دئیے جائیں تو یہ عمرہ کامل ہے، اس کا اجروثواب ملے گا۔ زیارت مدینہ، عمرہ کی تکمیل کے لیے شرط نہیں ہے اور نہ اس کا عمرہ کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ ہاں البتہ مسجد نبوی کی زیارت سنت ہے، لہذا جب ممکن ہو مسلمان کو مسجد نبوی کی زیارت ضرور کرنی چاہیے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے