سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عمرہ کی نا مکمل سعی

  • 9199
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1241

سوال

عمرہ کی نا مکمل سعی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے عمرہ کیا  لیکن اس نے نسیان یا جہالت کی وجہ سے سعی کے چار چکر چھوڑ دئیے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے لیے یہ حکم ہے کہ ان چکروں کو مکمل کرے تاکہ اس کی سعی پوری ہو جائے۔ خواہ عمرہ کی ہو یا حج کی، اسے مکمل کرنا چاہیے! اور اگر اس نے اپنے وطن کی طرف سفر کر لیا ہے تو پھر بھی اسے مکہ واپس آ کر ان چکروں کو مکمل کرنا ہو گا جو اس نے چھوڑے ہیں تاکہ اس کا عمرہ مکمل ہو جائے اور جب تک وہ اپنے عمرہ کو مکمل نہیں کر لیتا احرام کے حکم میں ہے، لہذا اسے اپنی بیوی سے دور رہنا چاہیے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے