حج تمتع کی ہدی ذبح کرنے کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟ کیا اس وقت کی تحدید میں آراء مختلف ہیں؟
ہدی ذبح کرنے کا وقت تیرہ ذوالحج کے غروب آفتاب کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے اور یہ وقت شروع تب ہوتا ہے جب عید کے دن ایک نیزہ کے بقدر سورج بلند ہونے کے بعد نماز عید کی ادائیگی کے برابر گزر جائے۔ اس وقت کی ابتداء اور انتہاء کے بارے میں اختلاف بھی ہے لیکن راجح یہی بات ہے جو ہم نے ذکر کی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب