ان لوگوں کے بارے میں کیا رائے ہے جو تمتع یا قران کی ہدی یوم عید سے پہلے ذبح کر دیں اور ان اصحاب مذاہب کے قول پر عمل کریں جو اسے جائز قرار دیتے ہیں؟
اس کے جواز کے قائل اصحاب مذاہب کی تقلید کی وجہ سے جو لوگ تمتع یا قران کی ہدی کو عید سے پہلے ذبح کر دیں ان پر کفارہ وغیرہ نہیں ہے لیکن انہیں تنبیہ کی جائے کہ آئندہ ایسا نہ کریں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب