اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو قربانی کے جانور کو ذبح کر کے اسی جگہ چھوڑ جائے؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جو شخص قربانی کا جانور ذبح کرے، اس کے لیے یہ واجب ہے کہ اسے مستحق لوگوں تک پہنچائے۔ یہ جائز نہیں کہ قربانی کے جانور کو ذبح کر کے اسی جگہ چھوڑ دے، ہاں البتہ اگر قربانی کے جانور کے گوشت سے تھوڑا سا خود کھا کر باقی صدقہ کر دے تو یہ جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب