جس نے عید کے دوسرے دن ضحیٰ (چاشت) کے وقت رمی کی اور اسے بعد میں معلوم ہوا کہ رمی کا وقت تو ظہر کے بعد تھا، اس پر کیا واجب ہے؟
جو شخص عید الاضحیٰ کے دوسرے دن زوال سے پہلے رمی کر لے تو اسے اسی دن زوال کے بعد دوبارہ رمی کرنا چاہیے اور اگر اسے اپنی غلطی کا تیسرے یا چوتھے دن علم ہو تو وہ تیسرے یا چوتھے دن زوال کے بعد رمی کا اعادہ کر لے اور جس دن اسے یاد آئے اس دن کی رمی بعد میں کرے پہلے اس رمی کا اعادہ کرے جسے اس نے غلط وقت پر کیا تھا اور اگر اسے اپنی غلطی کے بارے میں چوتھے دن غروب آفتاب کے بعد علم ہوا تو وہ رمی نہ کرے بلکہ ایک دم ذبح کر کے حرم کے فقراء کو کھلا دے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب