سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ایام تشریق میں منیٰ سے باہر رات گزارنا

  • 9145
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 707

سوال

ایام تشریق میں منیٰ سے باہر رات گزارنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایام تشریق میں منیٰ سے باہر رات گزارنے کے بارے میں کیا حکم ہے، خواہ یہ جان بوجھ کر ہو یا منیٰ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے، نیز حاجی منیٰ سے کب کوچ کرنا شروع کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح قول کے مطابق گیارہ اور بارہ تاریخ کی رات منیٰ میں گزارنا واجب ہے۔ محقق اہل علم نے اسی بات کو ترجیح دی ہے کہ مرد اور عورت حاجیوں پر راتین منیٰ میں بسر کرنا واجب ہے۔ اگر منیٰ میں جگہ نہ ملے تو یہ حکم ساقط ہو جائے گا اور اس صورت میں کوئی فدیہ وغیرہ نہ ہو گا، لیکن جو شخص اسے بلا عذر ترک کر دے تو اس پر دم لازم ہے۔

حاجی جب بارہ تاریخ کو زوال کے بعد رمی جمرات سے فارغ ہو جائے تو وہ منیٰ سے کوچ کر سکتا ہے۔ پس اسے رخصت ہے کہ وہ منیٰ سے چلا جائے، اور اگر وہ رک جائے حتیٰ کہ تیرہ تاریخ کو زوال کے بعد رمی جمرات سے فراغت کے بعد کوچ کرے تو یہ افضل ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے