سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

منیٰ میں رات کا اکثر حصہ گزارنا شرط ہے

  • 9142
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 676

سوال

منیٰ میں رات کا اکثر حصہ گزارنا شرط ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو رات کو منیٰ میں بارہ بجے تک رہے پھر مکہ مکرمہ واپس لوٹ آئے اور طلوع فجر سے پہلے دوبارہ وہاں نہ جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر بارہ بجے تک آدھی رات ہو جاتی ہے تو پھر اس کے بعد منیٰ سے باہر آنے میں کوئی حرج نہیں، اگرچہ افضل یہ ہے کہ دن رات منیٰ ہی میں بسر کئے جائیں اور اگر بارہ آدھی رات سے پہلے بج جاتے ہوں تو پھر منیٰ سے باہر نہیں آنا چاہیے کیونکہ شرط یہ ہے کہ رات کا اکثر حصہ منیٰ میں بسر کیا جائے جیسا کہ ہمارے فقہائے کرام رحمۃ اللہ وعلیھم نے ذکر فرمایا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے