سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جو شخص گیارہ بج کر چالیس منٹ پر مزدلفہ سے نکلے۔۔۔

  • 9135
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 719

سوال

جو شخص گیارہ بج کر چالیس منٹ پر مزدلفہ سے نکلے۔۔۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم گیارہ بج کر چالیس منٹ پر مزدلفہ سے نکل گئے کیونکہ ہمارے ساتھ بچے بھی تھے، جب کہ ہم نے گیارہ بج کر پچاس منٹ پر جمرہ کو رمی بھی کر لی تھی اور پھر ہم مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ پر کچھ لازم نہیں کیونکہ آپ کا مزدلفہ سے خروج نصف رات کے قریب تھا، ہاں البتہ اگر آپ لوگ کچھ دیر اور ٹھہر جاتے حتیٰ کہ چاند غائب ہو جاتا تو یہ افضل اور زیادہ بہتر تھا۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے، آپ کے اور تمام مسلمانوں کے اعمال کو شرف قبولیت سے نوازے!

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے