اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو حج میں غروب آفتاب سے قبل ہی اپنے ضروری کاموں کی وجہ سے عرفہ سے روانہ ہو جائے؟
جو شخص غروب آفتاب سے قبل عرفہ سے روانہ ہو جائے اکثر اہل علم کے نزدیک اس پر فدیہ واجب ہے الا یہ کہ وہ رات کوواپس آ جائے تو پھر فدیہ ساقط ہو جائے گا۔ فدیہ یہ ہے کہ ایک جانور ذبح کر کے حرم کے مسکینوں میں تقسیم کر دیا جائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب