سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جو شخص جہالت کی وجہ سے حلق یا تقصیر ترک کر دے

  • 9114
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 711

سوال

جو شخص جہالت کی وجہ سے حلق یا تقصیر ترک کر دے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حاجی تمتع کے لیے آیا اور اس نے طواف و سعی کے بعد اپنے معمول کے کپڑے لیے اور بالوں کو نہ کٹوایا اور نہ منڈوایا اور حج کے بعد جب اس نے اس کے بارے میں پوچھا تو اسے بتایا گیا کہ اس نے غلطی کی ہے، تو سوال یہ ہے کہ وہ اب کیا کرے۔ جبکہ اس کے عمرہ کرنے کے بعد اب حج کا وقت ختم ہو گیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس آدمی نے عمرہ کے واجبات میں سے ایک واجب حلق یا تقصیر کو ترک کر دیا ہے اور اس صورت میں اہل علم کے نزدیک اس پر واجب ہے کہ فدیہ کے طور پر مکہ میں ایک جانور ذبح کرے اور فقراء مکہ میں تقسیم کر دے، اس طرح یہ اپنے تمتع پر بدستور برقرار رہے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے