سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بال کٹوانے کی کیفیت

  • 9112
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 695

سوال

بال کٹوانے کی کیفیت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے دیکھا ہے کہ حج یا عمرہ میں بعض لوگ صرف سر کے نیچے کے حصہ سے بالوں کو کٹوا دیتے ہیں یعنی دائرہ کی صورت میں سر کے تمام اطراف سے نیچے نیچے سے بال کٹوا دیتے ہیں اور باقی بالوں کو نہیں کٹواتے اور جب ہم نے ان سے یہ کہا کہ سارے سر کے بالوں کو کٹوانا ضروری ہے تو انہوں نے کہا کہ "نہیں" مطلوب صرف یہ ہے کہ سر کے کچھ بالوں کو کٹوا دیا جائے تو سوال یہ ہے کہ اس سلسلہ میں واجب کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واجب یہ ہے کہ حج ہو یا عمرہ سارے سر کے بال منڈوا یا کٹوا دئیے جائیں لیکن یہ لازم نہیں ہے کہ ایک ایک بال کو چن چن کر مونڈا یا کاٹا جائے۔ مذکورہ لوگوں کے بارے میں آپ نے جو ذکر کیا ہے تو علماء کے صحیح قول کے مطابق یہ کافی نہیں ہے اور نہ حضرت محمد بن عبداللہ علیہ الصلاۃ والسلام کی یہ سنت ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے