سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سعی کے پانچ چکروں کے بعد واپسی

  • 9104
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 762

سوال

سعی کے پانچ چکروں کے بعد واپسی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک جماعت سعی کر رہی تھی کہ وہ پانچ چکروں کے بعد ہی مسعی سے نکل گئی اور اپنی رہائش گاہ پر جانے کے بعد اسے باقی دو چکروں کے بارے میں یاد آیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ لوگ جو پانچ چکروں کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف چلے گئے اور انہیں آخری دو چکروں کے بارے میں یاد نہ رہا تو انہیں چاہیے کہ وہ واپس آ کر دو چکر مکمل کریں اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس مسئلہ میں صحیح بات یہی ہے، کیونکہ راجح قول کے مطابق سعی کے چکروں کے لیے یہ شرط نہیں ہے کہ انہیں مسلسل لگایا جائے اور اگر وہ از سر نو سعی کر لیں تو پھر بھی کوئی حرج نہیں، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ ان کے لیے یہی کافی ہے کہ دو چکر اور لگا کر اپنی سعی مکمل کر لیں۔ اس مسئلہ میں علماء کا راجح قول یہی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے