کیا طواف کی دو رکعتوں کے بارے میں یہ لازم ہے کہ مقام کے پیچھے ہی ادا کی جائیں؟ نیز جو شخص انہیں ادا کرنا بھول جائے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
ان دو رکعتوں کا مقام کے پیچھے ادا کرنا لازم نہیں ہے، بلکہ انہیں حرم میں ہر جگہ ہی ادا کیا جا سکتا ہے اور جو انہیں بھول جائے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ سنت ہیں، واجب نہیں ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب