سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب طواف کرتے ہوئے جماعت کھڑی ہو جائے

  • 9080
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 918

سوال

جب طواف کرتے ہوئے جماعت کھڑی ہو جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی انسان بیت اللہ شریف کا طواف شروع کرے اور ابھی تین یا چار چکر ہی لگائے اور جماعت کھڑی ہو جائے تو وہ کیا کرے؟ کیا طواف کو قطع کر دے یا مکمل کرے؟ اور اگر قطع کر دے تو کیا دوبارہ اسی جگہ سے شروع کرے جہاں چھوڑا تھا یا از سر نو طواف شروع کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب جماعت کھڑی ہو جائے اور آدمی طواف کر رہا ہو تو وہ نماز میں شریک ہو جائے اور نماز سے فراغت کے بعد باقی طواف کی تکمیل کرے، نماز سے پہلے چکر گر مکمل نہ ہو تو اسے شامر نہ کرے، یاد رہے مکمل چکر وہ ہے جو حجر اسود سے شروع ہو کر حجر اسود پر ختم ہو اور اگر چکر ابھی مکمل نہ ہو تو دوبارہ حجر اسود سے شروع کرے، احتیاط اسی میں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے