سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حجر کے اندر سے طواف

  • 9072
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 850

سوال

حجر کے اندر سے طواف
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے حجر اسماعیل کے اندر سے طواف کیا، سعی کی، احرام کھول دیا اور گھر جا کر اپنی بیوی سے صحبت کر لی تو کیا اسے اس کا گناہ ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عمرہ فاسد ہے کیونکہ اس کاطواف صحیح نہیں ہے۔ اسے چاہیے کہ دوبارہ طواف اووور سعی کرے، بال منڈوائے اور دم دے۔ دم کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کی تکمیل سے پہلے اس نے اپنی بیوی سے صحبت کر لی ہے، اس کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں ایک بکری ذبح کر کے فقراء میں تقسیم کر دے، نیز   اس نے حجر کے اندر سے جو طواف کیا ہے، وہ بھی صحیح نہیں کیونکہ یہ ضروری ہے کہ طواف حجر کے باہر سے کیا جائے۔۔۔ حجر کے اندر سے طواف کرنے کی وجہ سے اس کا یہ عمرہ فاسد ہو گیا ہے لہذا اسے صحیح عمرہ کرنا چاہیے اور اس کے لیے اسی میقات سے احرام باندھنا چاہیے جس سے اس نے پہلے احرام باندھا تھا، نیز بیوی سے صحبت کی وجہ سے اس نے اپنے عمرہ کو جو فاسد کر لیا ہے لہذا اس پر واجب ہے کہ دوبارہ عمرہ کرے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے