کیا حائضہ عورت کے لیے مسعی میں بیٹھنا جائز ہے؟
ہاں حائضہ عورت کے لیے مسعی میں بیٹھنا جائز ہے کیونکہ مسعی (صفا و مورہ کے درمیان کییی وہ جگہ جہاں سعی کی جاتتتی ہے) مسجد حرام میں شمار نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر طواف کے بعد اور سعی سے پہلے حائضہ ہو جائے تو وہ سعی کر سکتی ہے کیونکہ سعی طواف نہیں ہے اور نہ اس کے لیے طہارت شرط ہے، لہذا اگر حائضہ مسعی میں بیٹھ کر اپنے اہل خانہ کاانتظار کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب