سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جمعہ کا نام جمعہ کیوں رکھا گیا

  • 9009
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1425

سوال

جمعہ کا نام جمعہ کیوں رکھا گیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کا نام جمعہ کیوں رکھا گیا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام ابن کثیر رحمہ اللہ سورہ جمعہ کی آیت جمعہ کی تفسیر میں لکھتے ہیں:

( إنما سُميت الجمعة جمعة لأنها مشتقة من الجَمْع، فإن أهل الاسلام يجتمعون فيه في كل أسبوع مرة بالمعاهد الكبار… وقد أمر الله المؤمنين بالاجتماع لعبادته)

'' جمعہ کا نام اس لئے جمعہ رکھا گیا ہے کیونکہ یہ جمع سے مشتق ہے ، یہ اس لئے کہ اس میں مسلمان ہفتہ میں ایک مرتبہ بڑی مسجدوں میں جمع ہوتے ہیں ــــــ اور اللہ تعالی نے مومنوں کو عبادت غرض سے جمع ہونے کا حکم دیا ہے''

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے