ایک سال پہلے میں عمرہ کے لیے گیا تو مجھے بعض شرائط کے بارے میں علم نہ تھا، میں نے جب میقات سے احرام باندھا تو جہالت کی وجہ سے احرام کے نیچے نیکر بھی پہن لی، جب میں عمرہ سے واپس آیا تو بعض لوگوں نے بتایا کہ یہ جائز نہیں اور جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ سلا ہوا لباس جائز نہ تھا تو میں نے اس سال پھر عمرہ ادا کر لیا ہے، تو پہلے جو میں نے حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا پہن لیا تھا تو کیا اس کی وجہ سے مجھ پر کچھ لازم ہے؟
آپ پر کچھ لازم نہیں کیونکہ آپ کو شرعی حکم کا علم نہ تھا، اس ممنوع کام کے ارتکاب میں جہالت کی وجہ سے آپ معذور ہیں، فدیہ اس شخص کے لیے ہے جو ایسا کام جانتے ہوئے اور قصد و ارادہ سے کرے، آپ کے لیے عمرے کا اعادہ بھی لازم نہیں ہے کیونکہ آپ نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عمرہ فاسد ہو گیا ہو، لہذا آپ کا دوسرا عمرہ نفل شمار ہو گا۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب