سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ممنوعات احرام اور ان کی اقسام

  • 8980
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1986

سوال

ممنوعات احرام اور ان کی اقسام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ممنوعات احرام اور ان کی اقسام کون کون سی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ممنوعات احرام نو ہیں:

(1)سر یا جسم کے بال مونڈنا۔ (2) ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کاٹنا۔ (3) مرد کے لیے سلے ہوئے کپڑے پہننا۔ مثلا قمیص، شلوار، نیکر (جانگیا)، جبہ، بنیان، قباء، (شیروانی) اور چوغہ وغیرہ۔ (4) سر کو چپکنے والی چیزوں مثلا عمامہ اور ٹوپی وغیرہ کے ساتھ ڈھانپنا لیکن سر پر چھتری یا خیمہ ہو یا سامان وغیرہ اٹھایا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ (5) خوشبو کا استعمال، اس سے مراد ہر وہ چیز ہے جس کی بو عطر بیز ہو مثلا کستوری، گلاب، پھول اور دیگر تمام عطریات کہ ان کو جسم یا لباس میں استعمال کیا جاتا ہو، (6) خشکی کے جانوروں کا شکار کرنا مثلا کبوتر، سرخاب، چکور، چڑیا وغیرہ یا ہرن، پہاڑی بکرا، نیل گائے، سانڈا، یربوع اور وبر وغیرہ۔ (7) محرم کے لیے منگنی کرنا، نکاح کرنا یا کسی نکاح میں ولی بننا جائز نہیں ہے۔ (8) بیوی یا لونڈی کے ساتھ صحبت کرنا۔ (9) صحبت کے علاوہ دیگر امور مثلا شہوت سے بوسہ لینا یا گلے لگانا وغیرہ حرام ہیں۔

ان میں سے پہلی پانچ اشیاء میں سے اگر کسی کا ارتکاب ہو جائے تو فدیہ لازم ہے، البتہ اس سے حج باطل نہیں ہو گا، شکار وغیرہ کی صورت میں اس طرح کے جانور کو ذبح کرنا ہو گا، نکاح وغیرہ کی صورت میں فدیہ تو نہیں ہے لیکن اس سے حج باطل ہو جائے گا اور مباشرت وغیرہ کی صورت میں حج تو باطل نہ ہو گا البتہ دم دینا لازم ہو گا۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے