سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(391) متمتع جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے

  • 8938
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1275

سوال

(391) متمتع جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے سنا ہے کہ متمتع جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے تو اس کا تمتع منقطع ہو جاتا ہے تو کیا یہ جائز ہے کہ وہ حج مفرد کرے اور اس پر دم نہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں حج تمتع کرنے والا جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے اور پھر اپنے ملک سے حج کے لیے سفر کرے تو وہ مفرد ہے کیونکہ اس نے وطن واپس لوٹ کر عمرہ و حج کو منقطع کر دیا، تو دوبارہ سفر شروع کرنے کا معنی یہ ہے کہ اس نے حج کے لیے یہ نیا سفر کیا ہے لہذا اس کا یہ حج مفرد ہو گا اور اس صورت میں اس پر حج تمتع کی ہدی واجب نہ ہو گی لیکن اگر کسی نے ہدی کو ساقط کرنے کے لیے حیلہ سازی سے ایسا کیا تو اس سے ہدی ساقط نہ ہو گی کیونکہ حیلہ سازی سے واجب ساقط نہیں ہوتا جیسا کہ حیلہ سازی سے محرم حلال نہیں ہوتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک: ج 2 صفحہ 283

محدث فتویٰ

تبصرے