سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(362) بالغ بیٹا فوت ہو گیا اور اس نے حج نہیں کیا تھا

  • 8909
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1359

سوال

(362) بالغ بیٹا فوت ہو گیا اور اس نے حج نہیں کیا تھا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا سولہ سال کا بیٹا فوت ہو گیا اور اس نے حج نہیں کیا تھا۔ تو کیا مجھ پر لازم ہے کہ میں اس کی طرف سے حج کروں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب بیٹا یا بیٹی بالغ ہو جائے یا ان کی عمر پندرہ سال ہو جائے تو حج واجب ہو جاتا ہے بشرطیکہ استطاعت ہو۔ بلوغت سے پہلے کئے ہوئے حج سے فرض ادا نہیں ہو گا۔ اگر کوئی شخص بلوغت اور استطاعت کے بعد فوت ہو تو اس کے مال سے حج کیا جائے یا اس کا وارث اس کی طرف سے حج کرے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسك: ج 2  صفحہ 266

محدث فتوی

 

تبصرے